زارا نور عباس کا تابش ہاشمی کے پروگرام میں جذباتی ردعمل؛ حقیقت کیا ہے؟

Zara and Tabish show


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس حال ہی میں تابش ہاشمی کے ٹاک شو میں شریک ہوئیں، جہاں ایک ناخوشگوار واقعے نے سب کو حیران کر دیا۔ شو کے دوران جب میزبان نے زارا سے ان کے ڈرامے ’زیبائش‘ پر ہونے والی تنقید اور ہنی سنگھ کے ٹوئٹ سے متعلق سوال کیا، تو اداکارہ شدید رنجیدہ ہو گئیں۔ زارا نور عباس نے احتجاجاً کہا کہ "جب میں نے منع کیا تھا تو پھر یہ سوال کیوں پوچھا گیا؟" میزبان کی جانب سے سینٹ ایڈٹ کرنے کی یقین دہانی کے باوجود زارا جذباتی ہو کر پروگرام چھوڑ کر چلی گئیں۔ جہاں کچھ لوگ اسے اداکارہ کی دل آزاری قرار دے رہے ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر ایک بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ یہ محض پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کا ایک طریقہ یا زارا کی جانب سے کیا گیا کوئی مذاق ہو سکتا ہے۔

Comments